ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سے گذرنے کےدوران کانگریس لیڈر ڈی کے شیوکمار کا بھٹکل میں پرتپاک استقبال

بھٹکل سے گذرنے کےدوران کانگریس لیڈر ڈی کے شیوکمار کا بھٹکل میں پرتپاک استقبال

Sat, 28 Nov 2020 19:45:00    S.O. News Service

بھٹکل 28 نومبر (ایس او نیوز)  کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) صدر ڈی کے شیوکمار  کا  بھٹکل شمس الدین سرکل پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور کئی  کانگریسی کارکنوں سمیت سیکولر لیڈران کی طرف سے اُنہیں پھولوں کی مالائیں پہنائی گئیں۔

ڈی کے شیوکمار کل جمعہ شام کو کاروار پہنچے تھے جہاں سے وہ آج سنیچرصبح سرسی پہنچ کر کانگریس کارکنوں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں شریک ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ ضلع اُترکنڑا میں کانگریس کو مضبوط کرنے  کے تعلق سے سرسی میں انہوں نے کارکنوں کو ضروری ہدایات دیں۔ وہاں سے وہ کمٹہ اور ہوناور تعلقہ کے گُنونتے ہوتے ہوئے شام قریب 7:30بجے  بھٹکل پہنچے، جہاں شمس الدین سرکل پر ان کی آمد کو دیکھتے ہوئے پہلے ہی کانگریس کارکن جمع تھے۔ جیسے ہی اُن کی سواری سرکل کی طرف پہنچی، لوگوں نے  کانگریس اور ڈی کے شیوکمار کی حمایت میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر ڈی  کے شیوکمار نے بھٹکل کے کانگریسی کارکنوں سے درخواست کی کہ وہ بھٹکل میں کانگریس کو مضبوط کرنے اپنی طرف سے ہرممکن کوشش کریں۔

بھٹکل میں آمد کے دوران قومی سماجی ادارہ  مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر ایس ایم پرویز، بھٹکل میونسپل صدر قاسمجی پرویز ، بھٹکل بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک، کانگریس لیڈر  نارائن نائک،  ودیگر کافی دیگر ذمہ  داران موجود تھے۔

ڈی کے شیوکمار کی سواری قریب تین  منٹ کے لئے بھٹکل میں  رُکی تھی، پھر اُن کی سواری پولس کے حفاظتی بندوبست میں کنداپور کے لئے روانہ ہوگئی۔

 


Share: